اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر جعفری کی بابوسر حادثے میں زخمیوں کی عیادت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گٹی داس بابوسر بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں عیادت کی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سی ایم ایچ میں سانحہ بابوسر بس حادثے کے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی جانب سے زخمیوں کے لئے فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بابوسر میں گٹی داس کے مقام پر سکردو سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button