پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی سفاکیت دکھائی ہے ۔ انتہائی سکیورٹی کے انتظامات والے علاقے میں ایسا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے مجرموں کو قوم کے سامنے لایا جائے

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں۔ شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button