پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ رمضان توقیر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

ملاقات میں کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں ضلع کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین ضلع کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا، خالد قدومی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال اور رمک ڈیرہ غازی خان روڈ کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، اس حوالہ سے علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ضلع کرم متاثرین کی آواز بننے پر بھی ہم گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button