
مستونگ، ہنگو اور ژوب میں دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ رمضان توقیر
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے باب النجف جاڑا کے سالانہ تبلیغی و اجتماع اور استاد العلماء مرحوم علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کی پہلی برسی میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مستونگ، ہنگو، ژوب میں ہونے دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد سندھ میں عمر ابن سعد ملعون کے پتلے کو جلانے کے حوالے سے چند شرپسند عناصر نے اس پتلے کو عمر بن خطاب سے منسوب کرکے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی، جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت و شدت پسندی کے لئے مخصوص ایجنڈا کے تحت متنازعہ ترمیمی بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بزرگان اور قیادت نے ہمیشہ ملت تشیع پاکستان کے حقوق کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے یکم ربیع اول کو ملک گیر احتجاجی اجتماع کا اعلان کیا تھا اور الحمد اللہ ملک بھر سے علمائے کرام اور عوام نے بھر پور انداز میں بزرگان اور قیادت کے فیصلے کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین کا اس حوالے سے جوش و جذبہ قابل تعریف تھا اور ملک بھر سے بلخصوص ڈیرہ کے مومنین نے آئندہ بھی بزرگ علمائے کرام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ملت تشیع پاکستان کے حقوق کے لئے انکی آواز پر لبیک کریں گے۔ اس موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر نے علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو اور غلام حسن نجفی جاڑا کی تشیع پاکستان کے خدمات کو سراہا اور انکی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی۔ سالانہ اجتماع اور استاد العلماء کی برسی میں ملک بھر سے علمائے کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔