علامہ رضی جعفر نقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ الائنس پاکستان کے سابق سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت کے بعد جعفریہ الائنس کی مرکزی قائدین کے اہم اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ رضی جعفر نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ منتخب کرلیا گیا ۔
زرائع کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شبر رضا کا کہنا تھا کہ جعفریہ الائنس کے بانی و سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت کے بعد جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی قیادت نے مسلسل رابطوں اور کوششوں کے نتیجے میں مشترکہ اور باہمی فیصلہ کرتے ہوئے معروف عالم دین اور استاد العلماء علامہ رضی جعفر نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا سربراہ منتخب کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی قائدین نے علامہ رضی جعفر نقوی کو جعفریہ الائنس پاکستان کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔