دنیا

پیوٹن نے رہبر معظم انقلاب کے پیغام کا جواب دے دیا، کریملن

شیعہ نیوز: روسی صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کا جواب اس ملک کے وزیر خارجہ کو پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق  کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آگاہ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران انہیں رہبر معظم کے پیغام کا جواب پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نہیں ہے، ایہود اولمرٹ

پیسکوف نے رہبر انقلاب کے نام پیوٹن کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ایران کے سپریم لیڈر کو نیک تمناؤں اور اصولی جواب پر مشتمل پیغامات دئے گئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز روس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت اور صدر پیوٹن کو رہبر انقلاب کا تحریری پیغام پہنچانے کے لیے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button