اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ دھماکہ، سربراہ جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفر کی مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کی مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا دشمن ہمیں دہشت گردی سے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ملک دشمن عناصر شاید بھول رہے ہیں کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جان تو اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اگر یہ مسجد اور نمازیوں کی حفاظت میں چلی جائے تو اس سے بڑی کوئی سعادت نہیں ہوسکتی۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کئے جارہے ہیں، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس کے لئے سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کئے جارہے ہیں، اس لئے ہمیں اپنی انٹیلی جنس کو بہتر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو سمجھنا چاہیئے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں دی ہیں وہ جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے، وہ پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دیں گے ہم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button