پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جھوٹی ایف آئی آر پر علامہ رضا حیدر رضوی تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے: رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ صادق جعفری

علامہ رضا حیدر رضوی کےخلاف کالعدم جماعت کی ایماء پر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں کہ علامہ رضا حیدر رضوی کی وہ گفتگو جس پر مقدمہ درج کیا گیا اس میں کون سا جملہ قابل اعتراض و توہین آمیز ہے۔ ہمارے علماء وخطباء قرآن وحدیث کے علاوہ کسی کا سہارا نہیں لیتے، علا,مہ رضا حیدر رضوی تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کالعدم جماعتوں کو لگام دے، ایک بےبنیاد الزام کی آڑ میں علامہ رضا حیدر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کالعدم جماعت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کے گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتا ہے، جن تنظیموں کو ریاست پاکستان نے کالعدم قرار دیا انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے تھا لیکن وہ آج آزادانہ انداز میں فعال ہیں اور ملک میں انتشار کی سیاست میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیدار و باشعور عوام ملک دشمن قوتوں کی فرقہ واریت پھیلانے کی ناپاک سازش کو پہلے کی طرح اس بار بھی ناکام بنادیں گے، ہم وطن عزیز کو بھارتی و عرب ممالک کی فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے تمام علماء وخطباءاس جھوٹے اوربے بنیاد مقدمے کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلی سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ اس جھوٹی ایف آئی آر کا فوری نوٹس لیں، کالعدم جماعت کے ساتھ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی اس گھناؤنی سازش میں ملوث تھانہ ایس ایچ او اورپولیس افسران کو شامل تفتیش کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close