اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر زائرین کیلئےموکب لگائے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نےایک بیان میں کہاکہ چند سالوں سے گذارش کرتا رہا کہ تفتان بارڈر پہ زائرین کی مدد و خدمت اور ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ الحمداللہ، علامہ ساجد علی نقوی کی رہنمائی اور سر پرستی میں پہلے مرحلے میں واش رومز، وضو خانے اور دوسرے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کا اجراء اور اب مسجد کی تعمیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ امسال جے ایس او کے برادران نے ہمت کی۔ جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں میڈیکل کیمپ لگایا اور شیعہ علماء کونسل شکار پور کے دوستوں کے ساتھ مل کر شکار پور میں موکب لگایا گیا جس سے سندھ اور پنجاب کے زائرین نے بھرپور استفادہ کیا۔

علامہ میثمی نےکہاکہ میں جے ایس او کے مرکزی صدر برادر سید ذیشان حیدر شمسی اور ان کی مکمل ٹیم کو اجر کم الی اللہ کہوں گا کہ انہوں نے علامہ ساجد علی نقوی کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستانی راستوں میں پیش آنے والی زائرین کی مشکلات کو کم کیا۔ انشااللہ اگلے سال پورے راستے میں موکب لگیں گے۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، “جو ایک نیک کی کام کی طرف توجہ دلائے گا پھر جب تک وہ نیک کام ہوتا رہے گا اس کا اجر ملتا رہے گا” اور انشااللہ یہ اجر تا قیامت اس کام کے بانیان کو ملتا رہے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ برادران خود تو زیارات پر نہیں جا سکے لیکن ان کی یہ خدمات میرا یقین ہے وہاں جانے سے زیادہ اجر کا باعث ہوں گی اور اس موکب کو کامیاب بنانے میں ہر ایک کے کردار کے سبب اس کا اجر بروز محشر نصیب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ غیبت کے اس دور میں ہمیں اپنا وظیفہ شرعی اپنانے کی توفیق دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button