پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجدعلی نقوی کا آغا سید حامد علی موسوی کے انتقال پردکھ اور صدمے کا اظہار

شیعہ نیوز:سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ ترجمان کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی نے آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button