اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کا آغاز پہلا سیشن جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کا آغازہوگیا، کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، قائدین سمیت ہزاروں علماء کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عزاداری امام حسینؑ پر قدغن کی کوششوں اور ملت تشیع کے حقوق کی ہونے والی پامالی اور عزاداری دشمن و تشیع دشمن کانفرنسوں کے خلاف ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ جاری ہے جس میں پاکستان بھر سے ہزاروں علماء و ذاکرین موجود ہیں۔

#علماءوذاکرین_کانفرنس
#علماءوذاکرین_کانفرنس
#علماءوذاکرین_کانفرنس
#علماءوذاکرین_کانفرنس
#علماءوذاکرین_کانفرنس
#علماءوذاکرین_کانفرنس

 

کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین جامعہ الکوثر اسلام آباد کے پرنسپل و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اورسربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ ریاض حسین نجفی کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے.علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

کانفرنس کے شرکاء میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ ناظر تقوی سمیت پاکستان بھر سے علماء شریک ہیں۔

ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے اختتام پر اربعین امام حسینؑ سے قبل قومی اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button