پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے.علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے، شاطر دشمن ہمارے عقائد کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحاد و اخوت کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ وقت جذباتیت کی بجائے حکمت و تدبر کا ہے، ولایت علی علیہ السلام کے پیروکار بابصیرت ہوتے ہیں اور جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل ان کا شیوہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین کا بے مثال اجتماع شیعہ وحدت و اخوت کا بہترین مظہر ہوگا۔

دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے۔ وہ ہمیں تقسیم کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے اتحاد کی طاقت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہ کہا ملت تشیع کو آپس میں الجھانے والے یا تو دشمن کے آلہ کار ہیں یا پھر وہ نادان دوست ہیں، جو لاعلمی کا شکار ہیں اور نادانستہ طور پر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اس وقت قوم باہمی جھگڑوں میں الجھنے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ اربعین مظلوم کربلا پر مرکوز رکھے۔ جو دشمن مختلف انداز سے ہمیں بار بار نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اربعین کے روز ہماری وحدت و اخوت کو دیکھ کر اپنی موت آپ مر جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button