اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

روسی صدر کا بیان خوش آئند،آزادی اظہار اور اہانت میں تمیز کرنا لازم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کا بیان خوش آئند ہے، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازمی ہے، مقدسات کا احترام کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے، انتہاء پسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ ناقابل قبول ہے، مغرب کو بھی انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں روسی صدر کا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ روسی صدر کا بیان نہ صرف خوش آئند بلکہ انہوں نے دنیا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے، کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد آزادی اظہار کے نام پر توہین و اہانت کی جاتی ہے، آزادی اظہار اور اہانت میں فرق، تمیز کرنا لازم ہے، آزادی اظہار کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔ جب تک مقد سات کا احترام نہیں کیا جاتا، دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف نازیوں کے ظلم کا تذکرہ تک ممنوع جبکہ دوسری طرف آزادی اظہار کے نام پر اہانت کا سلسلہ ایک عرصہ سے چل رہا ہے، یہ دوغلاپن اور انتہاء پسندی و شدت پسندی ہے، جس کے تدارک کے لئے مشرق کے ساتھ مغرب کو بھی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انتہاء پسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جس کا بنیادی مقصد ہی انسانی حقوق کا تحفظ، مظلوم و محکوم اقوام کی نمائندگی کرنا تھا مگر افسوس یہ ادارہ ڈیبٹ کلب سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button