پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تحریک طالبان کا جنگ بندی میں توسیع نہ کرنیکااعلان

شیعہ نیوز(پشاور) کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنیکااعلان کیا ہے،ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ نے اتفاق سے فیصلہ کیاہے کہ جنگ بندی میں مزیدتوسیع نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ 40روزہ جنگ بندی کاحکومت نے مناسب جواب نہیں دیاجب کہ ان40 دنوں میں ہمارے 50 سے زائد زیرحراست ساتھی مارے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حکومت نے اگرکوئی سنجیدہ کوشش کی توہم بھی مناسب جواب دینگے،انہوں نے سوال کیاہے کہ اس صورتحال میں حکومت بتائے کہ فقدان اس کی صفوں میں ہے یاطالبان کی صفوں میں۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے طالبان کے جائز اور مناسب مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی حتیٰ کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔ طالبان نے ساتھیوں کی مخالفت کے باوجود پاکستانی حکومت کو جنگ بندی کا تحفہ دیا تھا لیکن مذاکرات کے ساتھ حکومت کا آپریشن روٹ آؤٹ بھی جاری ہے۔ جنگ بندی کے دوران ہمارے خلاف 25 سے زائد آپریشن کئے گئے، 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار جبکہ 50 کے قریب ساتھیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کا اخلاص برقرار ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے اور حکومت کی جانب سے پیش رفت کا مثبت جواب دیں گے تاہم جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ طالبان کی جانب سے اس اہم اعلان کے بعد طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ 10 سال سے جاری اس جنگ میں بہت مشکلات ہیں جنگ بندی میں توسیع کی کوشش کرینگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button