اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں توہین کا قانون موجود ہے، خود سے سزا دینے کا کسی کو حق نہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی جامع اور مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کو مذہبی رنگ دیا گیا، اگر توہین ہوئی ہے تو ملک میں آئین و قانون موجود ہے، کسی شخص کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس کو بنیاد بنا کر سزا دینا شروع کردے، البتہ سانحہ سیالکوٹ کی جامع اور مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم نے جاہلیت کی رسوم اور اصرو اغلال کا خاتمہ کیا، نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کا بے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا اور اتھارٹی سیرت پیغمبر اکرم سے ایک ایسا مقبول نسخہ تجویز کرے جس سے پاکستان میں موجود اس قسم کی جاہلیت کے آثار اور واقعات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سیالکوٹ واقعہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب معاشرے میں عدم برداشت، مارپیٹ، جلاؤ گھیراؤ، لاقانونیت اور تشدد کا عنصر پیدا ہونا شروع ہوجائے تو معاشرے کی اصلاح کیلئے جہاں ریاست کو اقدامات اٹھانے چاہیں وہاں معاشر ے کی اصلاح، انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے علمائے کرام، اساتذہ کرام، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قوم کی اصلاح ہوسکے اور وہ صحیح معنوں میں مہذب قوم بن سکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن اور پراسیکوشن کا عمل کسی دباؤ کے بغیر غیر جانبدار انہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ عدلیہ ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچا سکے اور سانحہ سیالکوٹ جس سے ملک کا امیج بین الاقوامی سطح پر متاثر ہورہا ہے، اس کو بحال کرنے میں معاون ہو سکے اور ملک دیگر مذاہب کیلئے امن و آتشی کا مرکز نظر آئے اور اسلام کا حقیقی روشن چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button