پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی کا شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی 26 ویں برسی پر پیغام

شیعہ نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 25 نومبر 1994ء کو مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی 26 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر ذی شعور اور محب وطن پاکستانی اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ وطن عزیزپاکستان جس اساس اور نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس کے مطابق ایک ایسی اسلامی اور فلاحی مملکت کا قیام مقصود تھا جہاں پر تمام مکاتب اور مسالک کے پیروکار آزادی و امن و سکون کی خوشگوار فضا میں سانس لیتے ہوئے اپنے عقیدے ‘ تعلیمات اور نظریے کے مطابق زندگیاں بسر کرسکیں گے مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ اللہ دتہ اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے عظمت اسلام کانفرنس کے شرکاءکو محض اس خاطر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ملک میں تہذیب و شائستگی ‘ امن و اخوت ‘ بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرنے کے خواہاں تھے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک کے تمام تر مراحل میں جن محبت وطن عوام نے لہو رنگ جدوجہد کے ذریعہ اپنے جان و مال کی قربانیاں دے کر مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان ‘ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں اور انتھک کوششوں کو تکمیل تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پاک سرزمین میں چشم فلک نے یہ مناظر بھی دیکھے کہ تعصب و تنگ نظری کی بنیاد پر انتہا پسندی ،فرقہ وایت ، غلیظ نعروں و فتوؤں کو ہوا دے کر لاقانونیت و قتل و غارتگری کا پرچار کرکے اس ملک کے امن و وحدت کو تہ و بالا کیاگیا عالم مسافرت میں بسوں سے اتار کر شناخت کرکے معصوموں کے گلے کاٹے گئے ، نمازیوں اور عزاداروں کوان کے خون میں نہلایا گیا اور تسلسل کے ساتھ محب وطن‘ معصوم اور بے ضرر عوام کو نشانہ بنایا گیا تو کبھی مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کے ناپاک حربے استعمال ہوئے۔

علامہ ساجد نقوی نے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close