پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تشیع کے خلاف سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے علماء و ذاکرین جدوجہد کریں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کراچی میں شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکرین باہمی رابطے کو مضبوط کریں۔

کانفرنس کا انعقاد مولانا محمد حسن فخر الدین مرحوم کے چہلم کی مناسبت سے بھوجانی ہال میں کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا رضی حیدر، صوبائی نائب صدر مولانا جعفر سبحانی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری سمیت علماء و ذاکرین شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد حسن فخر الدین کی علمی خدمات کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے، علماء و ذاکرین اپنے کردار و عمل کی روشنی سے علماء و ذاکرین کی عظمت کو اجاگر کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آل سعود نے سرزمین مقدس کی حرمت پامال کرنے کی ٹھان رکھی ہے

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ عظمت علماء و ذاکرین کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، علماء و ذاکرین آپسی اختلافات باہمی گفتگو سے حل کریں، تاکہ اس کے اچھے اثرات عوام پر مرتب ہوں، اس وقت حالات انہتائی مخدوش ہیں، ضروری ہے کہ نوجوانوں اور عوام میں موجود فکری انتشار کو ختم کرنے کیلئے ان کی تربیت کی جائے، ملی حوالے سے جو مسائل و مشکلات درپیش ہیں، اس میں بھی علماء و ذاکرین کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سرکاری اہلکاروں کے ذریعے تشیع کے کردار اور تشیع کی شہری آزادیاں سلب کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں، ان سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے علماء و ذاکرین مل کر جدوجہد کریں۔ علامہ ساجد نقوی نے علماء و ذاکرین کو باہمی اتحاد مزید مضبوط کرنے اور قومی معاملات میں مزید سنجیدگی اور ان کو سمجھنے کیلئے گہرائی سے معاملہ فہمی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button