پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم میں شرکت

شیعہ نیوز: ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی زندگی سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ایسے بزرگ عالم دین کا خال پُر ہونا بہت مشکل ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، بعد ازاں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button