پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ شبیر حسن میثمی نواب شاہ پہنچ گئے، جامعہ فاطمیہ (س) کا دورہ
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نواب شاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے جامعہ فاطمیہ (س) کا دورہ کیا، جہاں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ایس یو سی پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، نائب صدر مولانا اسد رضا نعیمی، ڈویژنل صدر محمد حسین چانڈیو، خان محمد صوبائی معاون جعفریہ یوتھ و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ جامعہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔