پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
تعلیمی میدان میں جہاں تک ممکن ہو کردار ادا کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جعفر طیار لائبریری کے زیر اہتمام "تقریب رونمائی کتب” میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اہل سخن، دانش و حکمت اور ادب سے وابستہ افراد کی سوچ اور کتابی ذہن کو کتب کی شکل میں عوام الناس تک رسائی کو ممکن بنائیں اور الحمد اللہ عرصہ دراز سے اس ادارے ( زہرا (س) اکیڈمی ) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں جہاں تک ممکن ہو پہنچ جائیں اور ان کا ساتھ دیں جن کی سوچ اور فکر سے معاشرتی تاریخ جو کہ آج کے دور میں جہاں موبائل فونز اور دیگر چیزوں نے لوگوں کو اتنا مصروف بنا دیا ہے کہ وہ اس میدان سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور ہم اس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں آپکا ساتھ اور جذبہ لائق تحسین ہے امید ہے کہ تسلسل کے ساتھ علمی و فکری مہارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریگا۔