پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محض اخباری بیانات سے ملک میں معاشی انقلاب نہیں آئے گا، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، محض اخباری بیانات سے ملک میں معاشی انقلاب نہیں آئے گا، گزشتہ تین سالوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ہمارے حکمران وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کو درست اعدادوشمار سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دے کر جب تک عملی بنیادوں پر کام نہیں کیا جاتا تب تک عوام حقیقی خوشحالی نہیں دیکھ سکتے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، شدت پسندی، بربریت اور عدم برداشت کے جو واقعات سامنے آ رہے ہیں ملک کی تاریخ میں ان کی کوئی مثال موجود نہیں، عام طور پر یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت انتظامی معاملات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، اس تاثر کو سخت ترین فیصلوں کے بغیر زائل نہیں کیا جا سکتا، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کو آسان کرے، بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button