
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
دہشتگردوں کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک عمل ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اگر ملک کا دارالحکومت دہشتگردی سے محفوظ نہ ہو تو اس کے باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ ایک مدت کے بعد پھر دہشتگردوں کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک عمل ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ شہید عدیل حسین کی فرض شناسی کو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہوگا
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ایک دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جس میں خود کش بمبار نے گاڑی روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔