پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی کی اپنی اتحادی سیاسی جماعت پر شدید تنقید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی انتظامی نااہلی کے باعث پورے کراچی شہر نے کھنڈرکی شکل اختیار کرلی ہے، لوگوں کے معمولات زندگی اور کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں.

علامہ شبیر میثمی نے اپنی اتحادی پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ کے وسائل میں آٹھ سو گنا اضافہ کیا گیا مگر سندھ کی عوام ماضی کی نسبت آج زیادہ تباہ حال ہیں، سندھ کے عوام کی مظلومیت اور محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ غم و غصہ ایک عوامی سیلاب کی شکل اختیار کرکے بالادست طبقات کو بہا کر لے جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ فوجداری ترممی بل کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ اگر حکومت سندھ عوام کے ساتھ مخلص ہے تو سندھ کے تمام اضلاع کے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر فوری توجہ دے، خستہ حال اسکول اور ہسپتالوں کی فوری مرمت بےحد ضروری ہے، سندھ میں مزید نئے شہر آباد کئے جائیں، صوبے کو ترقی دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور سرمایہ کاری کے رحجان کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا قیام عمل میں لایا جائے، ٹیکس فری زون متعارف کرا کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button