پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ شبیر میثمی کا دورہ بھکر، علماء و کارکنان سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قصر زینب بھکر پہنچے۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری شامل تھے۔
قصر زینب پہنچنے پر علامہ قلب محمد شہانی، حاجی محمد حسین، سید سکندر حسین نقوی اور حافظ محمد اقبال سمیت علماء کی بڑی تعداد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا استقبال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں خواب غفلت میں ڈوبا ’’وفاق المدارس الشیعہ پاکستان‘‘
اس موقع پر علماء و زعماء قوم کی ایک نشت ہوئی، جس میں رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب کے سربراہ علامہ اشتیاق کاظمی، مولانا رمضان نعیمی اور اصغر علی شاہ بخاری نے بھی شرکت کی۔