پاکستانی شیعہ خبریں

گجرات، علامہ شبیر میثمی کا جامعۃ المجتبیٰ کا دورہ قومی و دینی امور پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی پنجاب میں جاری اپنے دورے کے دوران گجرات کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ المجتبیٰ پہنچے، جہاں کا ان کا استقبال مدرسہ کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اصغر یزدانی، شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ اشتیاق حسین کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف حسین کاظمی اور مدرسہ کے دیگر اساتید نے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ نے متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر دیا ہے

اس موقعہ پرعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو مدرسہ اور اس کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ملاقات کے دوران مختلف قومی و دینی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

جامعہ المجتبیٰ گجرات کے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button