پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ شبیر میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مولانا موصوف کے مدرسہ پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض مطہری اور مولانا رمضان نعیمی بھی موجود تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مولانا طاہر نجفی کے مرحوم والد کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔
جبکہ بعدازاں انہوں نے مولانا طاہر نجفی کے ہمراہ مدرسے کے مختلف سکشنز کا دورہ کیا اور طلابء سے ملاقات کی۔ مولانا طاہر نجفی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو مدرسے کے مستقبل کے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان پروجیکٹس کو طلباء کے لئے مفید قرار دیتے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا فرمائی۔