تعلیمی نصاب سمیت مکمل امور میں تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان وطن عزیز کو ایک ایسی ریاست دیکھنا چاہتے تھے جہاں معاشرے کے تمام لسانی، مذہبی، دینی اور علاقائی شناخت کے حامل طبقات مساوی زندگی گزار سکیں، جہاں تمام طبقات کے حقوق محفوظ اور محرومیاں دور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الباقر مرکز مطالعات کے زیراہتمام یکساں قومی نصاب کے موضوع پر ہونے والے ایک وبینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کرم، سیاسی و مذہبی تنظیموں نےمتنازعہ یکساں قومی نصاب کو مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ نے ریاستی امور چلانے کے لیے بنیادی اصول بتا دئیے تھے، جن کے مطابق اس ملک کو قرآن و سنت کی حقیقی تشریح کے مطابق چلنا تھا لیکن افسوس کے ساتھ یہاں مخصوص تشریحات اور سوچ و فکر کا غلبہ ہوتا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصابات سمیت جملہ امور میں جب تک تمام طبقات کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جائے گا معاشرے کی پیشرفت کا عمل سست روی کا شکار رہے گا۔