پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہید ضیاءُ الدین رضویؒ نے اپنی زندگی کو قوم و ملت کیلئے وقف کر دیا تھا، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہید ضیاءُ الدین رضوی کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ علامہ شہید ضیاءُ الدین رضویؒ پاکستان کی وہ عظیم شخصیت تھی، جنہوں نے اپنی زندگی کو وقف برائے قوم و ملت کر دیا، قومی پلیٹ فارم کو گلگت بلتستان میں وہ جان دی، جس کی وجہ سے آج تک کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔ تعلیم، اقوام کی ترقی اور انحطاط کا دروازہ ہے۔ اگر قوم درست اور اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگی تو ترقی و پیشرف اس کے قدم چومے گی اور اگر تعلیم کے نام پر اپنی اقدار و تہذیب اور قومی احساس ذمہ داری سے محروم ہوگئی تو یہی تعلیم کسی بھی قوم کے انحطاط کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

سید ضیاء الدین رضوی شہید ہماری قوم کی وہ "بیدار شخصیت” ہیں، جنہوں نے تعلیم کی اس اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے تعلیم کا رخ درست سمت میں موڑنے کے لیے تحریک چلائی اور اس راہ میں اسیری سے لیکر شہادت تک کی تمام منازل یکے بعد دیگرے طے کرتے گئے۔ شہید کی شہادت اور شہید کی یاد آج بھی ہم سے یہی تقاضا کر رہی ہے کہ اپنی اقدار، تہذیب اور قومی ذمہ داریوں کو سمجھیں، تعلیم کو اپنے لیے ترقی و ارتقاء کا دروازہ قرار دیں اور حقیقی معنیٰ میں "بیدار قوم” بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button