پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی پر مجلس پڑھنے کی پابندی ختم ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجلس پڑھنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔سندھ حکومت نے علما سے متعلق پابندی کاترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے ایک سو بیالیس علمائے کی نقل و حرکت اور تقاریر پر پابندی لگائی تھی ۔ ۔ علمائے کرام کی نقل و حرکت پر پابندی کا پروانہ سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ کے دستخط سے جاری کیا گیا تھا علامہ شہنشاہ حسین نقوی پ مجلس پڑھنے کی پابندی ختم
کردی گئیسندھ حکومت نے علما سے متعلق پابندی کاترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاسندھ میں مختلف مکاتب فکر کے 141علما کی نقل وحرکت اور تقاریر پر پابندی لگائی گئی تھینوٹی فکیشن سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ نے جاری کیا تھاسیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ نے آئی جی سندھ کی سفارش پر ایک سو بیالیس علما کی نقل و حرکت اور تقاریر پر پابندی عائدکی تھی۔ سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مرحومین کے نام بھی شامل ہیں۔فہرست میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کا سولہواں نمبرتھا۔پابندی کے بعد انہوں نےکل ہونے والی مجالس پڑھنے سے انکارکیاتھا۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کی معطلی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے علامہ شہنشاہ نقوی سے رابطہ کیا اور نوٹیفکیشن فوری ختم کرنے اور فہرست میں نام آنے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button