پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی بھرپور امداد کی جائے ،کیونکہ اہل وطن اس وقت سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، خصوصاً سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان، گلگت بلتستان کے علاقے بری طرح متاثر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں مخیر حضرات آگے بڑھیں، سیلاب متاثرین کی امداد کریں، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ اب تک کافی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے لیکن کوئی ان کی داد رسی کرنےوالا نظر نہیں آتا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے اس سلسلے میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں، عوام ان رضاکاروں سے بھرپور تعاون کریں، اس سلسلے میں شہر بھر میں امدادی کیمپ لگائےگئےہیں جہاں متاثرین سیلاب کیلئے خوراک ، لباس اور نقد امداد سےتعاون فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button