پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد بلوچستان میں لیبیا اور شام جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں، سید فضل آغا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وسابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا نے ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر بلوچستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ دہشتگردی کو ہوا دی جا رہی ہے، تاکہ یہاں بھی لیبیا اور شام جیسے حالات پیدا ہو سکیں۔ بلوچستان کے عوام کو چاہیئے کہ وہ سکیورٹی فورسز کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایسے مذموم سوچ کو ناکام بنائیں۔ پچھلے کئی دنوں سے کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ شروع ہو چکی ہے۔ امن دشمن عناصر سے کوئٹہ اور صوبے بھر میں قائم امن برداشت نہیں ہوا، جس کی وجہ سے انہوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہیں۔ ایسے میں بلوچستان کے عوام کو چاہیئے کہ وہ ملک کے سکیورٹی فورسز کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایسے مذموم سوچ کو ناکام بنائیں۔ غیر ملکی ایجنٹس نہیں چاہتے کہ کوئٹہ میں امن ہو اور یہاں کے برادر اقوام آپس میں امن اور بھائی چارے سے زندگی گزارے۔ بلوچستان کے عوام کو چاہیئے کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں، تاکہ بلوچستان میں لیبیا اور شام جیسے حالات پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button