پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی کی عمران خان سے ملاقات، اہم مسائل پر گفتگو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم کو امام علی رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی اور وزیرِاعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر دادِ تحسین پیش کی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو مدلل انداز سے دنیا کے سامنے جس طرح وزیرِاعظم نے اجاگر کیا، اسکی مثال ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے پاکستان کے اداروں میں وزیرِاعظم کی زیرِ سرپرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےزائرین مقام مقدسہ کے مسائل، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی اور عائلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ کے متعلق موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button