پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام دشمن قوتیں مسلمان بن کر ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپ رہی ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمان یکجا ہوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہمیں باہم دست و گریباں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہمارے بعض ناعاقبت اندیش سربراہان مملکت ان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، تحریک لبیک کے شرپسند 21 صفر کا جلوس روکنے کیلیے متحرک

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے دشمن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہم ایک ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار ہیں، امریکہ و اسرائیل انہی سازشوں کی وجہ سے آج یمن، شام، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کا خون مسلمان ہی بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، ہمارے حکمرانوں اور رہنماؤں کو اس طرف سوچنا ہوگا کہ کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے پرائے کی شناخت بھی کرنا ہوگی، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے ہماری پیٹ میں خنجر گھونپ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button