پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، تحریک لبیک کے شرپسند 21 صفر کا جلوس روکنے کیلیے متحرک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے نیوکراچی کے 21 صفر کے جلوس کی مخالفت میں تحریک لبیک کی جانب سے مقامی ڈی ایس پی اور متعلقہ حکام کے پاس جلوس عزا کے خلاف درخواستیں جمع کروائی جارہی ہیں اور کشیدگی پھیلائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 21صفرالمظفر کو نکالے جانے والے جلوس عزا پرتحریک لبیک کے شرپسندوں نے پتھراؤ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی۔پولیس اور ینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو قابو کیاتھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک لبیک کے دو بلوائی ہلاک ہوگئے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال بھی تحریک لبیک کے شرپسندجلوس عزا میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں ۔ اب وہ مین سندھی ہوٹل چوک پر جہاں دو جلوس آکر ملتے ہیں اور زنجیر زنی ہوتی ہےعین اسی مقام پر اپنے دونوں مقتول شرپسندوں کی برسی کی آڑ میں جلوس عزا میں رکاوٹ کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ۔

گذشتہ رات ایک شیعہ دوکاندار کو تحریک لبیک کے ایک مولوی نے دھمکی دی اور کہا ہے کہ خون کا بدلہ خون ہے 21 صفرآنے والی ہے۔

حکومت اور سیکیورٹی ادارے تحریک لبیک کی اس شیعہ سنی فساد کروانے کی کوشش اور شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلیے ان بلوائیوں کے خلاف فی الفور کاروائی کرے کیونکہ عزادار جلوس کی راہ میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی طاقت کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری انتظامیہ اور تحریک لبیک پر عائد ہوگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close