پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سید وصال حیدر نقوی کی گرفتاری، علامہ شہریار عابدی کے تہلکہ خیز انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ شہریار رضا عابدی نے فعال شیعہ رہنما سیدوصال حیدر نقوی کی گرفتاری اوردوسرے ملک کی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنے کے الزامات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے ہیں۔

علامہ شہریار رضا عابدی نے کہا کہ اس وقت میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جسے دشمنان اہل بیتؑ بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کہ ایک فعال شیعہ رہنما سید وصال حیدر نقوی کو ایرانی اینٹیلی جنس کیلئے مالی کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وصال حیدر نقوی نے جو کام انجام دیئے وہ درج ذیل ہیں۔
*وصال حیدر نقوی نے مختلف علاقوں میںدینی مدارس بنائے۔
*دینی سلیبس بنایا۔
*جیلوں میں مساجد اور امام بارگاہ بنائے اور خواتین، بچوں اور مردانہ جیلوں میں حفظ قرآن اور دینی مدارس کے سلسلہ قائم کیا۔

لیکن
*ان کا سب سے بڑا جرم مدرسہ جماران بنانا ہے جس میں شیعہ بچوں کو حفظ قرآن کے ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس مدرسے میں قرآن کو اس طرح حفظ کروایا جاتا ہے کہ یہ حفاظ موضوعات کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ قرآن کے کس صفحےکی ابتدا کونسی آیت سے ہوتی ہے اور کس صفحے پر کتنی آیات ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکساں قومی نصاب میں مشترکات کے بجائے اختلافات کی مذموم کوشش کی گئی

علامہ شہریار نقوی کا کہنا ہے کہ دشمنان اہل بیتؑ سید وصال حیدر نقوی کہ انہی کاموں سے خائف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مومنین کی ذمہ داری ہے کہ وہ مدرسہ جماران کے بچوں کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کریں اور بتائیں کہ سید وصال حیدر نقوی کا جرم یہ تھا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں https://www.facebook.com/Shianews786/posts/2447845298679258

انہوں نے کہا کہ جب ا ن حفاظ بچوں کی ویڈیوز آنا شروع ہوئیں تب ہی سے اندازہ تھا کہ اس مدرسے اور اس کے بانیان کے خلاف کوئی کارروائی ضرور کی جائے گی کیونکہ دشمنان اہل بیتؑ نے یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کررکھا تھا کہ شیعوں میں حافظ قرآن نہیں ہوتے اورا س مدرسے نے اس جھوٹ کا مکمل خاتمہ کردیا تھا۔اور ایسے حفاظ تیار کئے جن کے معیار کا ایک بھی ھافظ پورے پاکستان میں کسی مدرسے کے پاس نہیں۔

علامہ شہریار عابدی نے کہا کہ سید وصال حیدر کے گرفتاری اور الزامات کے خلاف مدرسے کے تربیت یافتہ حفاظ کا ایک قرآنی اجتماع منعقد کیا جائے اور بتایا جائے کہ یہ وہ افراد ہیں جن کی فنڈنگ کو بیرونی ممالک کی فنڈنگ کا الزام لگا کر سید وصال حیدر نقوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button