پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ طالب جوہری کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

علامہ طالب جوہری کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف ذاکر اہلبیتؑ علامہ طالب جوہری کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں ڈاکٹروں نے انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ ICU میں منتقل کر دیا ہے۔

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ کی جانب سے ملت جعفریہ سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

علامہ طالب جوہری گزشتہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید علیل ہیں، اس سے قبل بھی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،جہاں کئی دن علاج کے بعد علامہ کی طبیعت بہتر ہونے پرانھیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

شیعہ نیوز نیٹ ورک کی اپنے تمام قارئین سے گزارش ہےکہ وہ علامہ طالب جوہری کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button