پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرانس کیساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا

شیعہ نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی نے فرانس میں توہین رسالت (ص) کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے ساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ توہینِ رسول (ص) کے پرانے منصوبہ میں نئی بات یہ ہے کہ فرانس نے سرکاری سطح پر توہینِ رسول (ص) کی حمایت کی ہے۔ ہمیں فرانسیسی مصنوعات کے ساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ان ممالک کی معیشت کمزور ہوگی تو وہ خود بخود ایسے ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close