اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

القدس کو تقسیم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم قبلہ اوّل اور القدس کو یہودیانے کی تمام سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرے گی اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق الاقصیٰ ٹی وی چینل پرنشرہونے والے ایک بیان اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ میں پوری ذمہ داری اور وثوق سے کہتا ہوں کہ قبلہ اوّل کے خلاف صیہونی دشمن کی چالیں اور ریشہ دوانیاں بری طرح ناکام ہوں گی۔ ہم مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنا خون اور جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ صیہونی دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کے تاریخی مقامات اور آثار کو مٹانے کی سازش کررہا ہے کہ مگر دشمن کی یہ تمام چالیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں قابض صیہونی شرپسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر یہودی اشرارمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button