مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القدس میں صیہونی اشرار نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی شرپسندوں کے ایک جرائم پیشہ گروپ نے بیت صفافا کے مقام پر ایک مسجد کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔

یہودی اشرار نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ بھی کی جن میں اسلام، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرے شامل تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد البدریہ میں گھس کر نماز فجر سے قبل اس میں آگ لگائی جس کے نتیجے میں مسجد کا اندرونی حصہ، اس میں بچھائے گئے قالین اور الماریوں میں رکھے قرآن پاک اور دیگر اسلامی کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

صیہونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد کی دیواروں پر لکھے گئے اشتعال انگیز نعروں میں ’’تخریب کاری برائے یہود‘‘ اور ’’کوری اور‘‘ کے نعرے بھی شامل تھے۔’’کوری اور‘‘ سے صیہونی آبادکاروں کا اشارہ ایک یہودی کالونی کی طرف تھا جسے اسرائیلی حکومت نے خالی کرالیا تھا۔

بیت صفافا میں مسجد البدریہ کے اندرونی ہال بری طرح آگ کی لپیٹ میں آنے سے متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ مسجد البدریہ بیت صفافا کے بالمقابل شرفات کے علاقے میں واقع ہے۔

فلسطین میں مساجد اور مسلمانوں اور عیسائیوں کی دیگر عبادت گاہوں پر یہودی شرپسندوں کے منظم ہتھکنڈوں کو باقاعدہ اسرائیلی ریاستی حمایت حاصل ہے۔

فلسطین میں کسی مسجد پر یہودی شرپسندوں کے حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس نوعیت کے نسل پرستانہ واقعات اور اسلام دشمنی پرمبنی جرائم اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔

بیت المقدس میں موجود مسجد اقصیٰ جو مسلمانوں کا اس زمین پرتیسرا مقدس ترین مقام ہے مگر یہ مقام بھی اسرائیلی ریاستی سرپراستی میں صیہونی آبادکاروں کی یلغار کی لپیٹ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button