پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہل کشمیر ظلم و بربریت کا شکار ہیں دنیا کی مجرمانہ خاموشی تعجب آور ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صدر محترم جناب ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں علامہ عارف حسین واحدی،جناب سراج الحق،جناب لیاقت بلوچ،جناب ثاقب اکبر اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ مقتدر دینی سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر نے کشمیری بھائیوں کے لئے پیغام دیا ہے کہ ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے اور کشمیریوں کو اپنے حقوق مل کررہیں گے۔

علامہ واحدی نے کہا کہ 70 دنوں سے کشمیر میں مودی ظالم نے کرفیو لگا رہاہے اہل کشمیر سخت ترین ظلم و بربریت کا شکار ہیں دنیا کی مجرمانہ خاموشی تعجب آور ہے حتیٰ پاکستان کے دوست اور خاص کر اسلامی ممالک بھی کشمیر پر اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں کشمیر کے ایشو پر ہماری خارجہ پالیسی اس وقت تک کامیاب نہیں جب تک ہم تمام اسلامی ممالک کو مطمئن کر کے کشمیر کے لئے حمایت نہیں لے لیتے ۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جن ممالک نے کشمیر کے ایشو پر ہماری حمایت کی ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں خاص کر ایران کے مذہبی پیشوا اور سپریم لیڈر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا جنھوں نے بڑی جرات اور شجاعت سے کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھائی ہے اور ایران کی قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی ہے حالانکہ وہ ملک اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہے انڈیا کے ساتھ اپنے معاشی مفادات کو پس پشت ڈال کر یہ جرات کرنا لائق تحسین ہے  کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت پر ہم ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مرکزی سیکریٹری جنرل عارف واحدی نے کہا کہ جب تک امت متحد ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کو نہیں پہچانتی اس وقت تک ہرجگہ یہ ظلم رہے گا وہ خواہ کشمیر ہویا فلسطین یا کوئی اور ملک۔ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ یہ منحوس تکون امریکہ کی سرکردگی میں اسلام دشمنی میں پیش پیش ہیں اسرائیل اور انڈیا ہمارے بھائیوں کے قتل عام میں امریکہ کی سرپرستی میں دہشت گردی کر رہے ہیں ہمیں مقابلے کے لیئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button