مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود حکومت کی خواتین کے لیے حجاب کی پابندی ختم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا، نئے سیاحتی پروگرام میں غیرملکی خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار 38 یورپی ممالک، 7 ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 49 ممالک کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے چیئرمین احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت خواتین سیاحوں کے لیے عبا پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

یہ ویزا 360 دن کے لیے ہوگا تاہم ایک مرتبہ 90 دن سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی اور سال میں 180 دن سے زیادہ رکنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان اپنے اس قسم کے اقدامات سے امریکہ اور یورپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button