مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں 13 یمنی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے علاقے الضالع پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ آل سعود کے کرائے کے اہلکاروں نے صوبہ الضالع کے علاقےحبیل السماعی کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے براہ راست رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 13 یمنی مسلمان شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مزید حساس مقامات کو نشانہ بنایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button