دنیا

امریکہ افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی ہارٹ ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے کام کر رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے۔

امریکہ اور طالبان کے نمائندے تقریبا18 ماہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں، جس کے دوران مذاکرات اکثر کشیدگی کا شکار بھی رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ جاری مذاکرات میں زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنا چاہتا ہے اور امریکہ کی یہ کوشش ہے کہ ایک جانب افغانستان میں اپنی شکست پر پردہ ڈالے اور دوسری جانب یہ دکھا سکے کہ اسے اس ملک میں شکست نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنی مرضی سے نکل رہا ہے اور ٹرمپ اس کارڈ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ افغانستان میں 17 برسوں سے جاری جنگ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد اب اس ملک سے دامن بچا کر باہر نکلنا چاہتا ہے جس کے لیے افغان طالبان کے ساتھ قطر میں مذاکرات کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے دوران فریقین نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا پراتفاق کیا تھا تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان اور کابل حکومت کے مابین کشیدگی باقی رہے تاکہ جس کھیل کو امریکہ نے افغانستان میں شروع کیا ہے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button