امریکہ اور انگلینڈ کو ہماری بحریہ پر حملہ کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، علی القحوم
شیعہ نیوز: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ امریکہ اور انگلینڈ کو ہماری بحریہ پر حملہ کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
Sputnik کے مطابق علی القحوم نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ کی کشتی پر حملہ ایک ایسا دروازہ کھول دے گا جسے امریکی اتحاد بند کرنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یمنی بحریہ کی کشتی پر حملہ کر کے جنگ کی ایسی آگ بھڑکا دی جس سے وہ کبھی بھی آسانی سے نہیں نکل پائیں گے اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا جرم بغیرجواب کے نہیں رہے گا، محمد البخیتی کا انتباہ
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے پیر کی رات اپنی تقریر میں بحیرہ احمر میں اتوار کے واقعات اور امریکی حملے میں یمنی بحریہ کے 10 فوجیوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے جرائم کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بیانات بحیرہ احمر میں امریکی حملے میں یمن کے متعدد بحری مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد دیے گئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریعنے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے یمن کی 3 کشتیوں پر حملہ کیا اور ہمارے 10 فوجیوں کو شہید کردیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکی افواج بحیرہ احمر میں ہماری افواج کی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا خمیازہ بھگتیں گی۔
یحییٰ سریعنے مزید کہا کہ ہم تمام ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کے جال میں نہ آئیں، کیونکہ بالآخر بحیرہ احمر میں پھنس جائیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی افواج کی نقل و حرکت ہمیں غزہ کے عوام کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔