مشرق وسطی

امریکہ و یورپ، صیہونی رژیم کی حمایت مکمل طور پر بند کریں، ایران

شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل” نے غزہ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ جوزپ بورل نے کہا کہ غزہ سے آنے والی رپورٹس اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کی جان غصے اور مشکلات کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے حکم کے مطابق ان رپورٹس کی تحقیقات کروانا بہت ضروری ہے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی” نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں کے خلاف صیہونی نسل پرست رژیم کے ہولناک و وحشتناک جرائم واضح ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی طور پر امریکہ و یورپ اس نسل پرست غاصب ریاست کی حمایت بند کرے تا کہ فلسطینیوں کے خلاف اس غیر انسانی المیے اور وحشیانہ کارروائیوں کا راستہ روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button