مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے ایران پر جارحیت کی تو بحیرہ احمر میں اس کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، یمن کا اعلان

شیعہ نیوز: یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تو وہ بحر احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی افواج خطے میں تمام فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن کسی بھی برادر اسلامی ملک پر ہونے والے حملے کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ یحییٰ السریع نے مزید کہا یہ جنگ پوری امت کی جنگ ہے، ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہر اس کا ساتھ دیں گے جو صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے، خواہ وہ اپنے دفاع میں ہو یا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button