مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحرینی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے زبردست مظاہرہ

شیعہ نیوز: بحرینی شہریوں نے جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں ۔

بحرین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کیا جائے ۔ بحرینی عوام گذشتہ کئی دنوں سے کورونا وبا میں حفظان صحت کی پابندی نہ ہو پانے اور جیلوں کی ابتر حالت کے سبب سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کررہے ہیں۔

بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں گذشتہ دنوں کے دوران کم سے کم تین سو اناسی مظاہرے ہو چکے ہیں ۔ جمعیت الوفاق نے رپورٹ دی ہے کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحرین کی جیلوں میں تقریبا ایک سو سیاسی قیدی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button