پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیلی قیدیوں کے حماس کیلئے مثبت بیانات سے امریکا و اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، محمد حسین الحسینی

شیعہ نیوز:اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کے حماس اور فلسطینیون کیلئے مثبت بیانات سے نام نہاد انسانی حقوق کے دعویدار امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اسرائیلی قیدیوں نے اپنی بیانات میں حماس مجاہدین کا اخلاقی رویہ دنیا کے سامنے بتایا، تو دنیا کو پتا چلا کہ انسانی حقوق کے عملی مصداق تو یہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین الحسینی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے غیور عوام پر ایک بار پھر صیہونی دہشتگردوں کی جارحیت و بمباری اور عام شہریوں، معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین کو مارنا مغرب کی حیوانیت کی عکاس ہے۔

محمد حسین الحسینی نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کی بے بسی اور اسرائیل جیسی خونخوار غاضب حکومت کے سامنے خاموشی ان اداروں کا جانبدارانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ حماس اور مقاومت کی دیگر تحریکیں اس محاذ کو جیت کر دنیا کے سامنے امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا مکروہ اور ناپسندیدہ چہرہ واضح کرینگے، یہ محاذ مشرق وسطیٰ میں ظالموں کی شکست اور مظلومین کی فتح کے ساتھ مزید سربلند ہوگا اور مظلوم فلسطینیوں کو فتح و کامرانی نصیب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button