
دنیا
امریکہ کا حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان
شیعہ نیوز: یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکہ نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور شامل ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔