دنیا

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا حشر بھی ہٹلر جیسا ہو گا: میدویدیف

شیعہ نیوز:ینگ جنرلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودف نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس کا انجام کیا ہوگا ۔ تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو نازی آمر ایڈولف ہٹلر کا انجام بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

دیمتری میدودف نے یہ تبصرہ زیلنسکی کے جواب میں کیا، جنہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ کریملن حکام کا افسوسناک انجام ہوگا۔ یوکرین کے صدر نے روس کے موجودہ رہنماؤں کی جلد موت کی امید ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ یقینی طور پر قدرتی موت نہیں مریں گے۔

زیلنسکی کا یہ بیان کریملن پر ڈرون حملے کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے ماسکو نے دہشت گردی کی کارروائی اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف قاتلانہ حملے کے طور پر دیکھا ہے۔ واقعے کے وقت روسی صدر کریملن میں نہیں تھے۔

روس نے کیف پر اس حملے کو منظم کرنے کا الزام لگایا اور اعلان کیا کہ وہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ تاہم یوکرین نے اس واقعے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button